منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جے ایس گلوبل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

جے ایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کے تیل کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملے گا بلکہ بروقت بین الاقوامی ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ قبل اپریل 2024 میں خام تیل کی قیمت 91 ڈالر 17 سینٹ فی بیرل تھی، خام تیل کی قیمت اس وقت 69 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

جےایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں پانچ ڈالر کمی کے نتیجے میں پاکستان کے سالانہ تیل کے درآمدی بل میں 90 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوتی ہے، امید ہے کہ رواں مالی سال 2025 کے دوران افراط زر کی شرح 9 فیصد کے آس پاس رہے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں