پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

کراچی میں چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعود آباد پولیس نے چوری کا سامان خریدنے والے 2 کباڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے، پانچ لاکھ سے زائد کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دو کباڑیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ ان سے 150 کلو کاپر کے تار اور گاڑیوں کی بیٹری کے ٹرمینلز برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کباڑی نشے کے عادی افراد سے چوری شدہ سامان خریدتے تھے، چوری شدہ کاپر میں زیادہ تر کےالیکٹرک سپلائی کی تاریں شامل ہیں۔

- Advertisement -

روزانہ 10 سے 12 نشے کےعادی افراد سے تاریں اور بیٹریاں خریدی جاتی تھیں، کاپر ٹنوں کے حساب سے بڑے گوداموں میں فروخت کیا جاتا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چوری کا مال خریدنے پر گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوکت اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں