کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عامر کمانڈو نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عامر کمانڈو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم بلال ٹینشن اور نعمت اللہ عرف مطہ گروپ کا اہم کارندہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کھارادر میں جیولری کی دکانوں کو لوٹا تھا، ملزمان کا گروہ جیولری کی دکانوں کو لوٹنے کا ماہر ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھی مقابلے میں زخمی ہوکر گرفتار ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان چوری کے موبائل فون گروہ سرغنہ نعمت اللہ کو دیتے تھے، موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکے بیچتے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔