کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کے ڈی آپریشن کے دوران فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق اور دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں آپریشن کے دوران کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ ہوا، مشتعل افراد نے کے ڈی اے ٹیم اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو بھی یرغمال بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مشتعل افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، کورنگی مہران ٹاؤن انڈسٹریل پلاٹ کی زمین کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا جارہا تھا۔
حکام کے مطابق ایس ایچ او کو مشتعل ہجوم سے نکالنے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید مزاحمت کے بعد ہمیں آپریشن روکنا پڑا۔