کراچی میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو 3 ملزمان سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، نشاندہی پر لاش بھی برآمد کرلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں رابعہ اس کا آشنا مرتضیٰ اور دوست علی حمزہ شامل ہیں۔
ملزمان نے گرفتاری کے بعد گل محمد کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔
واقعےکا مقدمہ شاہ لطیف تھانےمیں درج جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل منتقل کردیا گیا۔
تفتیش میں ملزمان سے مزید انکشافات کا بھی امکان ہے۔ اے وی سی سی کے مطابق مقتول گل محمد 30 ستمبر سے لاپتہ تھا۔