جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

گلشن اقبال میں ڈاکیتی مزاحمت پر گھر کے واحد کفیل اور اکلوتے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ مقتول تراب زیدی کےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کےمطابق چار ملزمان نےمقتول تراب زیدی اوردوست فیصل پرویز کیساتھ واردات کی ملزمان مقتول کےدوست سےبھی موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کےمطابق مقتول اے ٹی ایم سے پیسے لےکر نکلا تھا۔ ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سر پر گولی مار دی۔

رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں