تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی کنگز کی شاندار فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا، پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین اہم ٹاکرا شارجہ اسٹیڈیم میں ہوا، کراچی کنگز کی قیادت مورگن جبکہ یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔

کراچی کنگز کے کپتان کی دعوت پر مصباح الیون نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 5 پر ڈومینی، ایلکس ہیلز 17، مصباح الحق 52، حسین طلعت 61، والٹن 63، آصف علی 103، شاداب خان 105، فہیم اشرف 113، ظفر گوہر 123 اور اسٹیفن فن 124 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 124 پر ڈھیر ہوئی اور کراچی کنگزکوجیت کے لئے125رنزکا ہدف دیا، آصف علی 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ عثمان شنواری نے 17 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں علاوہ ازیں شاہد آفریدی اور عرفان جنویئر نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خرم منظور اور جوزف ڈین لے میدان میں آئے، ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان 33 کے مجموعی اسکور پر ہوا کہ جب خرم منظور 15 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے بعد ازاں جوزف ڈین لے 69، مورگن 72 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین اوور قبل 7 وکٹ سےشکست دی، جو ڈین لی36، کولن انگرام 31، بابراعظم 29 رنز کےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

عثمان خان شنواری نے17 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

کراچی کنگز اننگز

سترہواں اوور (ڈومینی): 9 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز نے 18 گیندوں قبل 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

سولہواں اوور (عماد بٹ): ایک چھکے، ایک چوکے اور دو سنگلز کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 116/3 تک پہنچا۔

پندرہواں اوور (اسٹیفن فن): ایک چھکے اور دو سنگلز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 104/3 تک پہنچا۔

چودہواں اوور (ڈومینی): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 96/3 تک پہنچا۔

تیرہواں اوور (شاداب خان): تین رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 90/3 تک پہنچا۔

بارہواں اوور (فہیم اشرف): ایک چوکے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 87/3 تک پہنچا۔

گیارہواں اوور (شاداب خان): 7 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 83/3 تک پہنچا۔

دسواں اوور (فہیم اشرف): چار رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 76/3 تک پہنچا۔

نواں اوور (شاداب خان): کراچی کنگز کے کپتان مورگن 2 کے انفرادی جبکہ 72 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، دو رنز اضافے کے بعد اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 72/3 تک پہنچا۔

آٹھواں اوور (فہیم اشرف): ایک سنگل، یکے بعد دیگرے دو چوکوں کے بعد جوزف ڈین لے 36 کے انفرادی اسکور پر جبکہ 69 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے،

ساتواں اوور (شاداب خان): ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنے جس کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 60/1 تک پہنچا۔

چھٹا اوور (اسٹیفن فن): 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 50/1 تک پہنچا۔

پانچواں اوور (ظفر گوہر): دو چوکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 42/1 تک پہنچا۔

چوتھا اوور (اسٹیفن فن): پانچ رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 34/1 تک پہنچا۔

چوتھا اوور (اسٹیفن فن): کراچی کنگز کے اوپنر خرم منظور 15 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 5 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 34/1 تک پہنچا۔

تیسرا اوور (ظفر گوہر): 9 رنز اضافے کے بعد کراچی کنگز کا مجموعی اسکور 29/0 تک پہنچا۔

دوسرا اوور (عماد بٹ): ایک چھکے، 2 چوکوں اور ایک سنگل کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 20/0 تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خرم منظور اور ڈین لے میدان میں آئے جبکہ پہلا اوور ظفر گوہر نے کیا، مجموعی اسکور 5/0 تک پہنچا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

انیسواں اوور (عثمان شنواری): تیسری گیند پر ظفر گوہر اور آخری بال پر اسٹیفن فن آؤٹ ہوئے، مقررہ اوورز میں مصباح الیون 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اٹھارواں اوور: ایک چوکے اور 3 سنلگز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 120/8 تک پہنچا۔

ستریواں اوور (عثمان شنواری): تیسری گیند پر فہیم اشرف 4 کے انفرادی اور 113 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، 2 رنز اضافے کے بعد اسکور 113/8 تک پہنچا۔

سولہواں اوور (ٹائمل ملز): چار رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 111 تک پہنچا۔

پندرہواں اوور (محمد عامر): دوسری گیند پر شاداب خان کیچ آؤٹ ہوئے، دو رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 107/7 تک پہنچا۔

چودہواں اوور (ٹائمل ملز): دو چھکوں کے بعد آصف علی کلین بولڈ ہوکر 34 کے انفرادی جبکہ 103 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 105/6 تک پہنچا۔

تیرہواں اوور(شاہد آفریدی): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 89/5 تک پہنچ گیا۔

بارہواں اوور (عرفان جونیئر): کراچی کنگز کے کپتان مورگن نے شاداب خان کا کیچ ڈراپ کیا، آصف علی کے دو چھکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 83/5 تک پہنچا۔

گیارہواں اوور (شاہد آفریدی): والٹن 21 کے انفرادی جبکہ 63 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 68/5 تک پہنچا۔

دسواں اوور (عرفان جونیئر): حسین طلعت 1 کے انفرادی جبکہ 61 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے یوں اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 62/3 تک پہنچا۔

نواں اوور (شاہد آفریدی): اسلام آباد کے کپتان 19 کے انفرادی اور 52 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر اسکور 52/3 تک پہنچا۔

آٹھواں اوور (عرفان جونیئر): 2 چوکوں اور 4 رنز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 50/2 تک پہنچا۔

ساتواں اوور (شاہد آفریدی): 6 رنز اضافے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 38/2 تک پہنچا۔

چھٹا اوور (عثمان شنواری): دو چوکوں اور 2 رنز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 32/2 تک پہنچا۔

پانچواں اوور (ٹائمل ملز): ایک رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 22/2 تک پہنچا۔

چوتھا اوور (عرفان جونیئر): اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب ایلکس ہیلز کیچ آؤٹ ہوکر 11 کے انفرادی اور 17 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، دو چوکوں کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 21/2 تک پہنچا۔

تیسرا اوور (محمد عامر): ایک چوکے اور تین سنلگز کے بعد مجموعی اسکور 12/1 تک پہنچا۔

دوسرا اوور (عثمان شنواری): اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جے پی ڈومینی 4 کے انفرادی اور 5 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور ایک رن اضافے کے بعد 5/1 تک پہنچا۔

پہلا اوور (محمد عامر): اننگز کے پہلے اوور میں مجموعی اسکور 4/0 پہنچا۔

اسلام آباد یونائیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پلے آف میں پہنچ چکی ہیں، کراچی کنگز کا میچ اتوار کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تو مینجمنٹ نے مورگن کو قیادت سونپی۔ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز مورگن کی قیادت میں گزشتہ روز میدان میں اتری تھیں مگر عماد الیون کو 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں