کراچی کنگز نے انجرڈ لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ دو نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیے۔
کراچی کنگز کے بنگلا دیشی کھلاڑی لٹن داس پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوئے ان کی جگہ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر بین میک ڈرمٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ابتدائی میچز کے لیے کین ولیمسن کی جگہ سعد بیگ کنگز کا حصہ بن گئے، ولیمسن ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔
یاد ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا میچ آج ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔