کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے دی، سپر اوور میں کراچی کنگز کی جانب سے دئیے جانے والے 14 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے سپر اوور فاسٹ بولر محمد عامر نے کروایا اور صرف 9 رنز دئیے۔
MOHAMMAD AMIR DEFENDS IT IN A PRESSURE SITUATION 🙌
KARACHI KINGS ARE INTO THEIR FIRST FINAL 👏
THIS ONE IS FOR DEANO ❤️#HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK #PEL #ChangeYourLife pic.twitter.com/WClcW50iMR
— Cricingif (@_cricingif) November 14, 2020
اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف برابر کردیا میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔
کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب شرجیل خان 4 رنز بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے، الیکس ہیلز 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، عماد وسیم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، والٹن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہد خان آفریدی اور عمران طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
RUTHERFORD HITS FOUR AND SIX IN THE SUPER OVER 👏
Multan Sultans need 14 runs to win against Karachi Kings #HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK #PEL #ChangeYourLife pic.twitter.com/3yBOOhO9zV
— Cricingif (@_cricingif) November 14, 2020
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے، روی بوپارہ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
اوپنر ذیشان اشرف 21 رنز بنا کر عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے، لیتھ 9 رنز بناسکے، کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رلی روسو 5 رنز بناسکے۔
WE ARE GOING INTO THE SUPER OVER! 👏
WHAT A MATCH! #HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK #PEL #ChangeYourLife pic.twitter.com/xKxZbF1M95
— Cricingif (@_cricingif) November 14, 2020
خوشدل شاہ 17 رنز بنا کر فاسٹ بولر ارشد اقبال کا نشانہ بنے، شاہد آفریدی صرف 12 رنز بناسکے، سہیل تنویر نے 13 گیندوں پر 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔