کراچی: پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم اور محمد نبی نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
بابر اعظم نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیلی اور محمد نبی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Highest current scorer in #HBLPSL6
Highest all time scorer in #HBLPSL history.
50 today.
His majesty, Babar Azam.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/T2ogb874Vw
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
محمد نبی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جو کلارک 17 رنز بناسکے، کولن انگرام بھی 3 رنز پر ہمت ہار گئے، ڈینئل کرسٹن 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Look away now Peshawar fans. Here are all their missed chances in this innings so far.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/5PgfDYCaBU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عمران اور محمد عرفان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
"If there was a problem
Yo I'll solve it"@MohammadNabi007 with another crucial 50!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvPZ pic.twitter.com/4SuDYkONrf— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئےایک سو نواسی رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کنگز نے پاور پلے میں پشاور زلمی کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تین کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے بوپارا اور ردرفورڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
Home side is clearly giving the audience a good game to watch! #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #KKvPZ pic.twitter.com/IIik8l2GDi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2021
بوپارانے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ردرفورڈ 32 گیندوں پر چھیالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اختتامی اوورز میں عماد بٹ نے سات گیندوں پر ستائیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے دو دو جبکہ ڈین کرسٹن نے ایک شکار کیا۔
کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی، وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، محمد الیاس، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل تھے۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں، کپتان وہاب ریاض کمر میں تکلیف کے باعث کراچی کنگز کے خلاف نہیں کھیل رہے ان کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں, دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام کیڈمور کوہلر، حیدر علی، روی بوپارا، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، محمد عرفان اور محمد عمران شامل تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس میں اب تک تمام ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
اب تک کھیلے گئے چار میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ملتان سلطان نے چار میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کی ہے، کراچی کنگز نے اپنے چار میچز میں سے دو میں فتح سمیٹی جبکہ پشاور زلمی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے اس نے اپنے چار میں سے تین میچز میں فتح حاصل کی ہے۔
#InningUpdate #Match5 – #HBLPSL6 – #KKvPZ #PZ scored 188 runs in the 1st Inning…
Now, #KingBatsmen are going to take the charge 😎#KarachiKings #YehHaiKarachi #ChampionsKaKarachi pic.twitter.com/5n91kfAoRj— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 3, 2021