پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کی کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنے فینز کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر کنگز کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا نہیں ہوا لیکن میں اپنی ٹیم کے ہر فرد کی محنت پر بےحد فخرمحسوس کرتا ہوں۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ فینز کی سپورٹ کا شکریہ خاص طور پر ان شہروں کی عوام کا شکریہ جہاں میچز میں ٹریفک بندش کے مسائل پیش آئے۔
View this post on Instagram
ڈیوڈ وارنر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہماری حفاظت کو یقینی بنانے پر سیکیورٹی فورسز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر یادگار رہا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے ایلی منیٹر راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔