دبئی: پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کی تیاری مکمل ہے، ایونٹ میں ۔ تمام ٹیمیں برابر ہیں جو ٹیم صحیح وقت پر مومنٹم پکڑ لے گی، ایونٹ میں آگے جائے گی۔
کراچی کنگز کی بیٹنگ آرڈر سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان اوربابر اعظم ہی اننگز کا آغاز کریں گے، ہماری پہلی ترجیح پلےآف میں رسائی حاصل کرناہے۔
کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرینگے اور اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرینگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آغاز آج سے ابوظبی میں ہورہا ہے، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔