کراچی: شہر قائد کی نمائندہ اور پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم ’ کراچی کنگز‘ کے اعزاز میں نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کے اونر سلمان اقبال کا کہناتھاکہ چوتھاسال ہے،ٹیم اس گراؤنڈسےپرجوش ہوکرجاتی ہے۔
سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کا تحفظ ضروری ہے ، کراچی سے3لوگ پی ایس ایل بڈنگ میں گئےتھے۔ مجھے یقین تھا کہ پی ایس ایل بہت بڑابرانڈبنےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزکےسب سےزیادہ فین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزکی وجہ سےہربڑی کمپنی کھیلوں میں کرداراداکررہی ہیں۔ہماری65فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گراؤنڈزسےقبضےواگزارکرائےجارہےہیں،کراچی کنگزکوبھی ایک گراؤنڈدے دیں۔
کراچی کنگز کے اونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رورل ایریاز میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ابرارانجرڈہوا توعثمان شنواری کوبلایا،عثمان شنواری پی ایس ایل کاایک سیزن کھیل کرنیشنل ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے۔
سلمان اقبال نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکا ء کو بتایا کہ وسیم اکرم اورمکی آرتھرپہلی باریہاں آئےہیں، دونوں کونیاناظم آبادگراؤنڈبہت اچھالگا۔
اس موقع پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کراچی میں لوگوں کاجنون قابل دیدہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کےشہریوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے کوشش ہے کہ ٹرافی جیت کرآئیں،کھیل کی آخری گیندتک جیت کیلئےلڑیں گے۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نیا ناظم آباد جیسا گراؤنڈدیکھ کرخوشی ہوئی ہے۔