پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں جیت کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی، امید ہے میگا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل کراچی کنگز ہی اپنے نام کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، کوچ مکی آرتھر نے عزم کیا کہ کراچی کنگز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، امید ہے کہ کراچی میں ہونے والا فائنل کراچی ہی کی ٹیم جیتے گی۔

پی ایس ایل تھری:‌ دبئی میں‌ سنہری ٹرافی کی رونمائی

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز فائنل میں پہنچے اور جیتے اس سے زیادہ ان کے لیے اطمینان کی اور کیا بات ہوگی، لیکن فائنل جیتنے کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی۔

ٹیم کے کپتان عماد وسیم سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ عماد ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں امید ہے، وہ کپتانی میں بھی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے پاس تجربہ ہے، جس سے ٹیم کو بھرپور فائدہ ہوگا، عماد وسیم کو بھی ان سے سیکھنے کو ملے گا۔

معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

خیال رہے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌ حکام، ٹیموں کے کپتان، فرنچائز مالکان اور مینجمنٹ نے شرکت کی.

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں