ہری پور: ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا، کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے تیسرے روز ٹرائلز ہری پور میں لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے بچوں اور نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد صلاحیتوں کے جوہر دکھانے ہری پور کی راشد لطیف اکیڈمی اور ریلوے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی۔
[bs-quote quote=”ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ہری پور میں ٹیلنٹ کی تلاش میں بچوں اور نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے۔
ٹرائلز میں ننھے بچوں کا جوش و خروش بھی عروج پر نظر آیا، بیٹنگ اور بولنگ ٹرائلز کے دوران خوب جوہر دکھائے گئے۔ 16 سے 23 سال کے کھلاڑیوں میں کسی نے بیٹنگ تو کسی نے بولنگ سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
کراچی کنگز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے بھی نئے ٹیلنٹ کو مانیٹر کیا۔ یاد رہے کہ ہری پور سے پہلے کھلاڑی کی کھوج کے ٹرائلز سوات اور صوابی میں لیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش
کراچی کنگز کا اگلا اسٹاپ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا، جہاں ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں ٹرائلز 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے پُر عزم ہو کر ’کھلاڑی کی کھوج‘ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سوات سے آغاز کیا، دو روز قبل اس کھوج میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز دینے پہنچ گئی تھی۔