پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، سلطانز سے بدلہ لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طاہر شمسی، شعیب ملک اور عماد وسیم کی شاندار بولنگ کی بدولت کراچی کنگز نے ملتان سلطانز سے حساب چکتا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 66 رنز سے شکست دیکر فائنل فور تک پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا۔

https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1629824404724105217?s=20

کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں سلطانز 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کراچی کنگز کے تمام بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تبریز شمسی ملتان سلطانز کے لئے قہر ثابت ہوئے، جنہوں نے 18 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی فارم میں نظرآئے اور دو اہم ترین وکٹیں حاصل کیں، ملک نے ریلی روسو کلین بولڈ جبکہ ملتان کے کپتان کو کیچ آؤٹ کرایا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عاکف جاوید بھی دو وکٹیں لے اڑے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 29 رنز بناکر نمایاں رہے، شان مسعود25 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی ملتان کا کھلاڑی کراچی کے بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، کراچی کے بیٹر طیب طاہر نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، میتھوویڈ 46 اور جیمز ونس نے 27 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ انور علی نے حاصل کی۔

آج کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے تبریز شمسی کو ڈیبیو کرایا انہوں نے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی جگہ لی جب کہ حیدر علی کی جگہ ٹیم میں طیب طاہر کو شامل کیا گیا۔

پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں