20.5 C
Dublin
اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

شائقین کی پسندیدہ فرنچائز میں سے ایک کراچی کنگز نے اپنے ترکش میں ایک اور ہتھیار کا اضافہ کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن کراچی کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

جیمی اپنی مہلک فاسٹ بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ انگلش کرکٹر اس سے قبل مختلف لیگز اور انٹرنیشنل میچز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ انھیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے جیمی اوورٹن سپلیمنٹری کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں۔ ان کی شمولیت سے نہ صرف ٹیم کی بولنگ مضبوط ہوگی بلکہ نچلے نمبروں پر ایک اچھے بیٹر کا ساتھ بھی میسر آئے گا۔

کراچی کنگز پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، جیمی اوورٹن کی شمولیت سے اسکواڈ میں ایک بہتر آل راؤنڈر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ شائقین پُرامید ہیں کہ وہ اس سیزن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہونگے۔

آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے 2012 میں سمرسیٹ سے اپنا کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد وہ کرکٹ حلقوں کی نظر میں آگئے۔

انھوں نے 2021 میں سرے کو جوائن کیا جہاں بیٹ اور بال کے ساتھ ان کی کارکردگی شاندار رہی، جس کے سبب ان کی ٹیم 2022 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

اوورٹن نے 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا جہاں ان کی بہترین کارکردگی کو کافی سراہا گیا اور انھیں ایک زبردست آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔ وہ اب تک ٹی 20 فارمیٹ میں 170 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,072 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

6 فٹ 5 انچ قد کے حامل جیمی اوورٹن کے اعدادوشمار کرکٹ میں ان کی متاثر کن پرفارمنس کو واضح کرتے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین باؤلنگ آل راؤنڈر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں