جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے نائب کپتان مقرر کر دیا۔

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی اصل پہچان ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ چاہتے ہیں کپتان ڈیوڈ وارنرکے ساتھ ملکر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں، ہم سب کی نظریں ایک ہی ہدف پر ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

افغانستان کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔

افغان کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا جبکہ کراچی کے شیر اپنے پہلے میچ میں ہفتے کو ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے۔

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں