تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پی ایس او کا کیرینٹ موٹرآئل کراچی کنگز کا ہم سفر بن گیا

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ بڑے اداروں کے جڑنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

پی ایس او کا معروف پراڈکٹ کیرینٹ موٹرآئل کراچی کنگز کا ہم سفر بن گیا۔ پی ایس ایل7 میں کیرینٹ موٹرآئل ‏کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیم پارٹنر ہے۔

May be an image of 8 people and people standing

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں کراچی کنگز کےصدر وسیم اکرم اور چیف مارکیٹنگ افسر نے معاہدے پر ‏دستخط کیے۔ گروپ ڈائریکٹر اےآروائی محبوب عبدالرؤف، وسیم اکرم اور بابراعظم کو اعزازی سونیئر پیش کیے ‏گئے۔

تقریب میں اظہارِخیال کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ بہت شکریہ کراچی کنگز کے ساتھ پاکستان اسٹیٹ آئل کا ‏نام جڑ گیا ہے ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کوشش یہی ہے کہ کراچی کنگز ایک مرتبہ پھر چیمپئن ‏بنے۔

May be an image of 1 person and standing

صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اقبال اس معاہدے پر کافی خوش ہیں ملک کی ‏سب سے بڑی انرجی کمپنی اسپورٹس کےفروغ کیلئےثابت قدم ہے کرکٹ کا سفر بھی پی ایس او کے تعاون سے ‏جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی نمبر ون سٹی اور کراچی کنگز نمبر ون ٹیم ہے کنگز کے کپتان بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین ‏ہیں بابراعظم کی قیادت میں ہماری ٹیم اچھا کھیلےگی، پی ایس ایل7میں کراچی کنگز بے خوف کھیلےگی ہمیں ‏یقین ہے پاکستان اسٹیٹ آئل آئندہ بھی ہمارا اسپانسر رہےگا۔

May be an image of 1 person, standing and text

ایم ڈی پی ایس او سید محمد طحہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کا ‏بیسٹ برانڈ ہے شہر کراچی بہت سے نامور کھلاڑی پیدا کر چکا ہے پاکستان اسٹیٹ آئل دنیاکےہرکونےمیں خدمات ‏دےرہی ہے۔

May be an image of 1 person, standing and text that says "SPONSORSHIP SIGNING CEREMONY PSO CARIENT MOTOR OIL KARACHI PSQ Pakistan State Oil"

محمدطحہ نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم ایک بہترین مینٹور اور کپتان کےہاتھوں میں ہے کرکٹ ایک ایساکھیل ‏ہے جو سب کو جوڑ دیتا ہے امید ہےکراچی کنگز ایک مرتبہ پھر چیمپئن ہوگی۔

Comments

- Advertisement -