کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی نے پلے آف کرانے کا بہترین فیصلہ کیا،کراچی کنگز پلے آف کے لیے تیار ہے۔
Great decision by @TheRealPCB regarding the eliminators and finals . @KarachiKingsARY is ready !!!
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) September 2, 2020
دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلے آف مرحلے کے لیے کراچی کنگز کے تمام کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔
ہیڈ کوچ کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑی پلے آف مرحلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
My understanding ALL of our @KarachiKingsARY Overseas and local boys will be AVAILABLE for the #PSLPLAYOFFS Nov 14-17#Lahore #PSLV #PSL5
— Dean Jones AM (@ProfDeano) September 2, 2020
کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے بھی کہا کہ پاکستان واپس آکر کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاوں بقیہ میچز 15،14 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ رواں سال 17 مارچ کو کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل 2020 کو روک دیا گیا تھا جسے اب دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔