کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے کراچی کنگز کو بہت سپورٹ کیا، لوگ کہتے تھے کہ پی ایس ایل نہیں چلے گا، فرنچائزز کو نقصان ہوگا، ہم نےکہا کہ نقصان ہوتاہےتو ہو جائے،کرکٹ تو ملک میں آئے گی۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کے عوام کا شکرگزار ہوں، پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، شاید یہ یو اے ای میں پی ایس ایل کا آخری سال ہو، فواد چوہدری نے یہ کہا ہے کہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، ہم نےمہم چلائی ہے کہ میدان سجانا ہے.
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ڈرافٹ: میڈیا نے پی ایس ایل کووہ بنا دیا، جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا: سلمان اقبال
مسٹر سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سےعالمی کھلاڑی بھی پاکستان آرہے ہیں، پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی، پاکستان کے بہترین برانڈز کراچی کنگز کو اسپانسر کر رہے ہیں.
کراچی کنگز آخری گیند تک مقابلہ کرے گی: وسیم اکرم
اس موقع پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن گیا ہے، پی ایس ایل کوزبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
سابق کپتان نے امید ظاہر کی کہ کراچی کنگز آخری گیند تک مقابلہ کرے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.
لانچنگ تقریب میں ہلیڈکوچ مکی آرتھر، کپتان عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان نے بھی شرکت کی، ٹیم کل دبئی کے لئے روانہ ہوگی ، کراچی کنگزپہلامیچ پندرہ فروری کو ملتان سلطانز کےخلاف کھیلےگی۔