تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اے آروائی نیٹ ورک کے زیراہتمام مراتھون

کراچی: کراچی کنگز کےزیراہتمام ’’کراچی ڈورے گا‘‘کے عنوان سے’مراتھون‘ کا آغاز تین تلوار سے ہواجس میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سمیت بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق دلوں کےبادشاہ کراچی کنگزکی جانب سے شہرقائد میں مراتھون کا انعقاد کیاگیا،جس کا آغاز دوتلوار سے ہوااورتین تلوارپرمیراتھون کااختتام ہوا۔

’’کراچی دوڑے گا‘‘ کے عنوان سے ہونے والی اس مراتھون ریس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،مراتھوں کامقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو متعارف کروانااورشہر میں کھیلوں کے فروغ کو دوام بخشنا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال ،اے این پی کے رہنما شاہی سید،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،میئرکراچی وسیم اخترسمیت سیاسی رہنما،کھلاڑی،اداکار،اینکرزاورعوام کی بڑی تعداد نےمراتھون ریس میں شرکت کی۔

اس موقع پر اے این پی کے رہنماشاہی سید کا کہناتھاکہ کراچی والوں کےلیےمراتھون کاانعقادخوش آئندہے،انہوں نےمراتھون کے شاندار انعقاد پراےآروائی نیٹ ورک کےشکرگزارہیں۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نےکہا کہ کراچی کنگزمراتھون کااہتمام بہت اچھااقدام ہے،انہوں نےکہاکہ انشااللہ کراچی کی ٹیم جیتےگی۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی شاہ زیب خان نےکہا کہ ایسے ایونٹ باقاعدگی سےہونےچاہئیں،انہوں نےکہاکہ مراتھون ریس کاانعقادکراچی کےشہریوں کیلئےخوش آئندہے۔

کراچی کنگزکے کھلاڑی سیف اللہ نےکہاکہ مراتھون ریس میں بڑی تعدادمیں لوگ موجودہیں،انہوں نےاے آر وائی کی جانب سے میراتھون کا انعقاد بہت ہی اچھا اقدام ہے۔

میئرکراچی وسیم اخترنےکہاکہ کراچی کنگزکےمالک سلمان اقبال اوران کی ٹیم کی کاوشیں ہیں،انہوں نےکہاکہ انشااللہ سلمان اقبال اوران کی ٹیم کوکراچی والےجتوائیں گے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اےآروائی نیٹ کا بہت شکر گزار ہوں،اےآروائی نیٹ ورک نے کراچی کےشہریوں کوجگادیاہے۔انہوں نےکہاکہ انشااللہ کراچی کنگز پی ایس ایل کافائنل جیتےگی۔

اے آروائی نیوز کے اینکروسیم بادامی کا کہناتھاکہ اےآروائی نیٹ ورک کامقصد کراچی کی رونقیں بحال کرناہے،اقرارالحسن نےکہا کہ پی ایس ایل کپ کراچی آئےگاتوشہرکی سڑکوں کامنظردیدنی ہوگا۔

اےآروائی نیٹ ورک کی جانب سے ’’کراچی ڈورے گا‘‘ کےعنوان سے میراتھون میں کامیابی حاصل کرنےوالوں میں انعامات تقسیم کیے گئےاور کنسرٹ کا اہتمام بھی کیاگیا۔


*پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کا اعلان، کرس گیل، کمارا سنگارا اور بابراعظم بھی شامل


خیال رہے کہ کراچی کنگز کے روح رواں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال ہیں جو بشمول کراچی پورے پاکستان میں کھیل، ثقافت اور سماجی کاموں کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔


*پی ایس ایل: کمار سنگا کارا کراچی کنگز کے کپتان مقرر


یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کراچی کنگز کے ساتھ کاٹن اینڈ کاٹن، ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ، وائٹل چائے اور سپر اسٹار موٹر سائیکل کے ساتھ اشتراکی معاہدے طے پا چکے ہیں جب کہ بحریہ ٹاؤن پہلے ہی کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیئم اسپانسر بن چکا ہے۔


*بحریہ ٹاؤن کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیئم اسپانسر بن گیا


کراچی کنگز کی ٹیم کے لیے چناؤ میں پلاٹینیم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل، ویسٹ انڈیز کے ہی کرکٹر کیرون پولارڈ اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک، ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد عامر، روی بوپارہ اور کمار سنگاکارا کو اور گولڈ کیٹگری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں عماد وسیم، بابر اعظم اور سائوتھ افریقا کے کھلاڑی ریان میکلرن کومنتخب کرلیا گیا ہے۔

اسی طرح سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے سہیل خان، شاہ زیب خان، سیف اللہ بنگش، خرم منظور کو جب کہ ایمرجنگ کیٹگری میں کاشف عباسی، ابراراحمد اور عبدالحمید کو منتخب کیا جا چکا ہے اور سپلیمنٹری رائونڈ میں مہیلا جے وردھنے اور اسامہ میر کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

Comments

- Advertisement -