اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

بہت محنت کی ہے، بھرپور کم بیک کروں گا، شرجیل خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ بہت محنت کی ہے، بھرپور کم بیک کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر توجہ پی ایس ایل فائیو میں پرفارمنس پر ہے، کوشش کروں گا ہر میچ بہترین کھیل پیش کروں۔

شرجیل خان نے کہا کہ پہلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی سنچری کی خواہش ہے، کپتان اور مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

کراچی کنگز کے اوپنر نے کہا کہ کوشش ہوگی لاہور قلندرز کے خلاف بڑا اسکور کروں، تمام ٹیموں کے خلاف جارحانہ کھیلنے کا منصوبہ ہے، کراچی کے مداحوں کا مایوس نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے، جو پرفارم کرے گا ہیرو بن جائے گا، وسیم اکرم

شرجیل خان نے کہا کہ ڈین جونز اور وسیم اکرم سے بہت سیکھا ہے، ڈین جونز سے اس سیزن میں بھی اچھی ہم آہنگی ہے، ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں نے پہلے بھی سپورٹ کیا، امید ہے اس بار بھی کریں گے، کوشش ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

ایک سوال کے جواب میں شرجیل خان نے کہا کہ بابر اعظم بہترین بیٹسمین ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں مزہ آئے گا، عماد وسیم کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں