پی ایس ایل سیزن 3 میں کراچی کنگز کا شاندار سفر کامیابی سے جاری ہے، کراچی کنگز کے بلّے باز بابراعظم 339 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے، کراچی کنگز نے اپنے سامنے آنے والی تمام حریف ٹیموں پر کاری ضرب لگائی ہے۔
کراچی کنگز نے تئیس فروری کو اپنے پہلے میچ میں کوٹئہ گیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ اینگنزکھیلتے ہوئے جیت کر ایونٹ کا دھماکہ خیز آغاز کیا، اور پچیس فروری کو ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں دوسرا نشانہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمم بنی۔
چھبیس فروری کو ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے تیسرا میچ جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک باآسانی مکمل کی جبکہ دوسری طرف دو مارچ کو کراچی اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
پانچویں میچ میں کراچی کنگز کی جیت کا سلسلہ تعطل کا شکارہوا اور چار مارچ کے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر جیت اپنے نام کی، تو آٹھ مارچ کو منعقد ہونے والے چٹھے میچ میں کوٹئہ گیڈی ایٹرز نے کراچی کے خلاف فتح اپنے نام کی۔
دس مارچ کے میچ میں ملتان سلطانزکا کراچی کنگز نے دوبارہ شکار کیا تو گیارہ مارچ کے میچ میں لاہورقلندرز نے سنسی خیزمقابلے کے بعد سپر اوور میں فتح یاب ہوگئے۔
پندرہ مارچ کو ہونے والے نویں میچ میں پشاورزلمی کی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی جبکہ لیگ راؤنڈ کا آخری میچ سولہ مارچ کو کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو 7 وکٹوں سے زیر کردیا تھا۔
پاکستان سپرلیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کے کھلاڑی سب پر چھائے ہوئے ہیں اور تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے شیردے دھنا دھن رنز بناتے ہوئے ابھی تک سب سے آگے ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ میں بھی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے نمایاں پر فارمنس دکھائی ہے، ایونٹ میں سب سے بڑا اسکور کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف 188 رنز ہے۔
کنگز کی بلّے بازی کی جان بابر اعظم اپنی چار نصف سنچریوں کے ساتھ ایونٹ میں سب سے آگے ہیں، بابر اعظم نے 339 رنز کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے بہترین رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ پشاور زلمی کے بلّے باز کامران اکمل 347 رنز بناکر پہلے نمبر برجمان ہیں۔
بولنگ میں کراچی کنگز کے عثمان شنواری اور شاہد آفریدی ٹاپ فائیو بولرز میں شامل ہیں، شنواری 14 بلّے بازوں کا شکار کرنے کے بعد دوسرے جبکہ آفریدی 13وکٹیں حاصل کرنے کے بعد چھوٹے نمبر موجود ہیں‘ دوسری جانب وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی تین سو وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔
بہترین وکٹ کیپرز کی فہرست میں کراچی کنگز کے محمد رضوان نے 7 کھلاڑیوں کا شکار کرنے کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کمار سنگاکارا 10 کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے نمبر پر ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں