پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6 ڈرافٹںگ: کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل سیزن 6 کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے آن لائن ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو لے لیا۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹگری میں افغانستان کے نجیب اللہ زردان اور سری لنکا کے تھسارا پریرا کو چن لیا۔

بنگلہ دیش کے لٹن ڈاس کو کراچی کنگز نے سلور کیٹگری میں منتخب کیا۔

لاہور قلندر نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا انتخاب کیا، جیمز فولکنر، جوبرنز، کیلم فرگوسن اور سیکو پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں ان ایکشن ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ اور جانے من ملان کو منتخب کرلیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین پلیئر آندرے رسل کو چن لیا۔

ملتان سلطانز نے محمود اللہ، رحمان اللہ، جارج لندے، اوبے میک کوئے کو منتخب کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں