شارجہ: پاکستان سپرلیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لیگ اسپینر ابرار احمد کی جگہ لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر عثمان خان کو اگلے میچ میں کھلانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کھلاڑی ابرار احمد انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد ٹیم منتظمین نے انہیں اگلے میچ میں آرام کرنے کا موقع دیتے ہوئے ایمرجنگ پلیئرز کی گیٹیگری میں منتخب ہونے والے عثمان خان شین واری کو موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔
ابرار احمد نے گزشتہ دو میچوں میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہر کیا اور دونوں میچز میں 4 ، 4 اوورز پھینکے تاہم پریکٹس سیشن میں انہیں انجری پیش آئی جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق انہیں آئندہ میچ میں آرام کا موقع دیا جائے گا۔
Welcome Usman Shinwari, Prayers for quick recovery of young Abrar, Shinwari replaces the injured leg-spinner in the Kings squad #HBLPSL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2017
ابرار احمد کی جگہ منتخب ہونے والے کھلاڑی عثمان خان نے شارجہ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے اور وہ جمعرات کو لاہور قلندرز کےخلاف ہونے والے میچ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
عثمان خان نے اب تک دو ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں جبکہ وہ فاٹا کی نمائندگی بھی کرتے رہے ہیں، انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی ہے۔