تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی کنگز اے آر وائی کی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے: سلمان اقبال

کراچی: صدر، سی ای او اے آر وائی گروپ اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اے آر وائی کی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے، پاکستان سپر لیگ کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم کے مہمان بنے تھے، میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی اور گریٹ لیڈر ہے، اس بار ٹیم سے کافی امیدیں ہیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ انھیں کرکٹ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے، اور انھوں نے لیگ کا پہلے سے سوچ رکھا تھا، مرحوم حاجی عبدالرزاق کو بھی کرکٹ کا بہت شوق تھا، کرکٹ ملک کو یکجا کرتا ہے، ہم نے ساری زندگی پاکستان کے لیے کام کیا، ہمارے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں۔

اونر کراچی کنگز نے کہا پی ایس ایل پاکستان سپر لیگ ہے، یہ پاکستان کا پروڈکٹ ہے، پی ایس ایل کو ہم سب نے کامیاب بنانا ہے، یہ ایک فیسٹیول بن چکا ہے، کراچی کنگز سب سے بڑے شہر کی ٹیم ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ میچ کے دوران جذبات پر قابو رکھوں، کراچی کنگز اے آر وائی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے۔

سلمان اقبال نے کہا عماد نے خود بابر کو کپتان بنانے کی تجویز دی، بابر بہترین کھلاڑی، اور گریٹ لیڈر ہے، پیٹر کافی تجربہ کار کوچ ہیں، اس بار ٹیم سے کافی امیدیں ہیں، بہت آل راؤنڈرز ہیں اور ٹیم متوازن ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بار بھی کووِڈ سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

انھوں نے انٹرویو میں کہا بہت سی طاقتوں کی کوشش تھی کہ پی ایس ایل کامیاب نہ ہو سکے، داخلی قوتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا، اور یہ اب بھی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل لایا تو کون سا غلط کام کیا؟ نشریاتی حقوق کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، تو کیا غلط کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ان سب معاملات کی آڑ میں ذاتی ایجنڈے کے لیے کرکٹ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ذاتی مقاصد تھے جن کے لیے کروڑوں لوگوں کا دل دکھایا گیا۔

Comments

- Advertisement -