پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کر دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے 129 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ نے پرُاعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 47 رنز بنا کرنمایاں رہے جب کہ اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے، کراچی کے اوپنر ٹم سائفرٹ نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے، سعد بیگ 20 اور خوشدل شاہ 17 رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ وارنر 3، جیمز ونس 4 اور عرفان خان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
محمد نبی اور عامر جمال 7، 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، تاہم آخر کے اوورز میں عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 17 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ نسیم شاہ اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ میں آسٹریلیا کی مٹی استعمال ہوئی ہے، کوشش کریں گے کہ اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کراچی کے خلاف میچ کےلیے محمد نواز اور بین ڈوارشیئس کو شامل کیا گیا ہے۔
کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان میں بہت شاندار ٹیلنٹ ہے، ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد کے خلاف میچ کےلیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو شامل کیا گیا ہے۔