جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کل سے سوات میں شروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کل سے سوات میں شروع ہوگا، مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز نے کرکٹ ٹیلنٹ ڈھونڈے کی تیاری شروع کردی جس کے تحت ملک کے کئی شہروں میں ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا جو 12 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور یہ سلسلہ 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

کراچی کنگز کے ٹرائلز خیبرپختونخوا میں لینے پر عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے اظہار تشکر کیا ہے۔

- Advertisement -

سوات، صوابی، ہری پور، ڈی آئی خان، سیالکوٹ، خانیوال، بورے والا اور صادق آباد میں نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لانے کے لیے ٹرائلز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کیے جائیں گے۔

ٹیلنٹ کی کھوج کا آغاز سوات کے گریسی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جہاں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ مینیجمنٹ کا اگلا پڑاؤ 13 اکتوبر کو صوابی میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق 14 اکتوبر کو ہری پور کی راشد لطیف اکیڈمی میں ٹرائلز ہوں گے، پھر ایک دن وقفے کے بعد پھر 16 اکتوبر کو ڈی آئی خان کے رتا کولاچی اسپورٹس کمپلیکس میں نئے چہرے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا سکیں گے۔

ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم 18 اکتوبر کو سیالکوٹ پہنچے گی پھر 19 اکتوبر کو خانیوال، 20 اکتوبر کو بورے والا اور 21 اکتوبر کو صادق آباد کے آرمی اسٹیڈیم میں ٹرائلز لیے جائیں گے۔

کراچی کنگز کی مینیجمنٹ نے ٹرائلز میں حصہ لینے کے لیے عمر کی حد 16 سے 23 سال تک رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں