کراچی: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے فاتحانہ شروعات کی، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی، کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کراچی کنگز کے بیٹر جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کےخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
جیمز ونس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگز کھیل جبکہ خوشدل شاہ نے بھی 38 گیندوں پر 60 رنز بنائے، جیمز کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
جیمزونس کی میچ وننگ اننگز میں 4 چھکےاور 14 چوکے شامل تھے، جیمزونس اور خوشدل شاہ کے درمیان 5ویں وکٹ پر142 رنز کی شراکت بنی، ونس اور خوشدل نے 142 رنز صرف 68 گیندوں پر جوڑے۔
اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 16 گیندوں پر32رنزکی اننگزکھیلی، کپتان ڈیوڈوارنر12، عرفات منہاس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے وننگ شاٹ لگایا۔
دریں اثنا پاکستان سپر لیگ 10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطان نے کپتان محمد رضوان کی سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیل کر3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔
سلطان ز کے کپتان محمدرضوان نے شاندار سنچری اسکور کی، انھوں نے 63 بالز پر 105رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ ملتان کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 44 ناٹ آئوٹ رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے36 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا، عثمان خان نے 19 اور شائے ہوپ نے 8 رنز کی اننگزکھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ، حسن علی اور عباس آفریدی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے نئے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتدا میں ہی مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کریں۔
کراچی کنگز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے، ڈیوڈ وارنر
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ پچ پر تھوڑی گھاس نظرآرہی ہے، کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل بورڈ پر لگائیں۔
اس میچ میں ملتان سلطانز نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت، ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دی جائیگی۔
کراچی کنگز نے لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ نئے کھلاڑی شامل کرلیے