پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ایس ایل : آج لاہور بمقابلہ اسلام آباد اورکراچی کوئٹہ کے مدمقابل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا اٹھارہواں اور انیسواں میچ آج بروز جمعرات دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلا معرکہ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا، شاہد آفریدی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے دو میچز آج ہوں گے کراچی کنگز آج ملتان سلطانز سے جیتنے والی کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مد مقابل ہوگی، دوسرے میچ میں مسلسل پانچ مرتبہ شکست کا سامنا کرنے والی لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ سے ہونے والے بڑے مقابلے کے لئے کراچی کنگز کا شیر فٹ ہوگیا، کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

شاہد آفریدی ان فٹ ہونے کے باعث چوتھا اور پانچواں میچ نہیں کھیل سکے تھے، آفریدی کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوگئی۔ کراچی کے شیر اب کوئٹہ کو ڈھیر کرنے دبئی کے میدان میں اتریں گے، یاد رہے کہ دبئی میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈایٹرز کے خلاف جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ سیزن کے بہترین کیچز شاہد آفریدی اور جو ڈین لی نے پکڑے ہیں، ہماری یہی کوشش رہے گی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھی اضافی رنز روکنے کے ساتھ اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کریں۔

علاوہ ازیں لاہور قلندر کی مینجمنٹ پاکستان سپرلیگ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل کو ڈراپ کرنے پرغورکررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے عمر اکمل لاہوراسکواڈ کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوں گے تاہم اس معاملے میں حتمی فیصلہ کپتان برینڈن میکلم اور کوچ عاقب جاوید کریں گے۔

عمر اکمل لاہور قلندرز کے تین مہنگے ترین کرکٹرز میں کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نرائن کے ساتھ پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں البتہ ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر محض 57 رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں