تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 15ویں میچ میں ایلکس ہیلز اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 152 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب حسن علی نے شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، شرجیل خان ریویو لیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ گیند لیگ سائیڈ کو مس کررہی تھی۔

بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ صرف 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، والٹن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو اور حسن علی اور بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز اور دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موجود ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا، شعیب ملک نے مشکل وقت میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

پشاور زلمی کی ابتدائی تین وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد شعیب ملک اور لیونگ اسٹون کے درمیان معمولی شراکت قائم ہوئی ، لیونگ اسٹون کی25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان وہاب ریاض 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کامران اکمل اور حیدر علی صرف 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام بینٹن کو محمد عامر نے میچ کی پہلی گیند پر پویلین لوٹا دیا۔گریگوری 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کارلوس بریتھ ویت 8 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار اور کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمر خان، اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے.

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں‌ شامل کیا گیا ہے.

ڈیرن سیمی کی جگہ کپتانی کرنے والے وہاب ریاض‌ کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی آرام کررہے ہیں، ٹیم میں‌ 3 تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں.

واضح‌ رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے میچ میں‌ پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے، اگر آج پشاور زلمی کو کراچی کنگز سے شکست ہوتی ہے تو کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی.

فائنل الیون

Comments

- Advertisement -