تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست

کراچی: پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو کلارک نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اوپنر شرجیل خان 4 رنز بنا کر حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کولن انگرام 17 اور محمد نبی 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان شنواری ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیاتھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب ٹام بینٹن 5 رنز پر عماد وسیم کا نشانہ بنے، کپتان سرفراز احمد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کرس گیل نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، گیل کو ڈین کرسٹن نے آؤٹ کیا، سیم ایوب 8 رنز بنا کر عامر یامین کا نشانہ بنے، اعظم خان 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔

محمد نواز 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، بین کٹنگ کو 11 رنز پر ارشد اقبال نے بولڈ کیا، عثمان شنواری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، عماد وسیم، عامر یامین، ڈین کرسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے لیے حکمت عملی بنائی ہے، کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھا ٹریک ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، فاسٹ بولنگ سے مطمئن ہوں۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

کوئٹہ کی ٹیم میں سرفراز احمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، سیم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -