تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی: منشیات کی بڑی کھیپ ضبط، 5 کارندے گرفتار

کراچی: شہر قائد میں منشیات کہاں سے آتی ہے؟ کون سپلائی کرتا ہے؟ پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی کامیابی ملی ہے اور بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گروہ کے5 کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات بلوچستان سے کراچی کیسے پہنچتی ہے؟ گرفتار منشیات فروش کے اہم انکشافات

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغانعمت بلوچستان میں ہے، ان کے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے زریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -