کراچی: بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام کراچی میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں جراثیم کش اسپرے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔ 40 گاڑیوں سے روزانہ ہر ضلع میں اسپرے کیاجا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 40گاڑیوں کے ساتھ اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا۔ گاڑیوں کے ساتھ ادویات اور تربیت یافتہ عملہ بھی بھیجا جارہا ہے۔
میئر کراچی نے میونسپل ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ جراثیم کش اسپرے شیڈول کے مطابق کیا جائے۔
سندھ میں مکمل کرفیو یا لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سعید غنی
خیال رہے کہ شہری حکومت نے کراچی کو جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔ تاہم شہر کو کروناوائرس جیسے بڑے چیلنج کا بھی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل کرفیو یا لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے 3 چھٹیوں میں عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا وفاقی حکومت کے بغیر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، ہم نے بھی لوگوں سے یہی کہا ہے کہ گھروں میں رہیں، وزیر اعظم عمران خان نے بھی یہی کہا ہے۔