جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی : وکیل کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وکیل کے قتل کیخلاف ملک بھرمیں وکلا نے عدالتی امورکا بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

امیر حیدر ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف ملک بھر کے وکلاء سڑکوں پر آگئے، پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، کراچی میں سندھ ہائی کورٹ،سٹی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔

ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  لاہور میں بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوئے، ہائی کورٹ کی راہداریوں میں بھی سناٹا چھایا رہا، راولپنڈی، پشاور، ملتان، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے، ججز نے اہم کیسوں کی سماعتیں اپنے چیمبرز میں کیں۔

دوسری جانب امیر حیدر شاہ کے قتل کا مقدمہ شاہد علی چانڈیو کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کرادیا گیا ہے، جس میں تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے اس کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب بار کونسل نے ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف اکتیس اگست کو ہڑتال کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کو گزشتہ جمعہ کو یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں