تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بلدیاتی انتخابات، پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

کراچی: بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے  پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، پولیس کے 43 ہزار 605 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسٹ زون میں 17588 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، ضلع ایسٹ میں 6533 اہلکار، ضلع ملیر میں 4837 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 6218 اہلکار جبکہ ساؤتھ زون میں 11627 اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ساؤتھ میں 2155 اہلکار، ضلع سٹی میں 4558 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح ضلع کیماڑی میں 4914 اہلکار شامل ہیں جبکہ ویسٹ زون میں 14390 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، ضلع سینٹرل میں 9672 اہلکار، ویسٹ میں 4718 اہلکار سیکیورٹی کے لیے موجود ہوں گے۔

یہ پڑھیں: کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے پولنگ آج ہوگی

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس کے تحت کراچی اور حیدر آباد سمیت 16 اضلاع میں پولنگ آج ہوگی۔ کراچی کا میئر کون بنے گا؟ سب کی نظریں شہرِ قائد پر مرکوز ہوگئیں۔

کراچی کے 7 اضلاع کی 240 کے قریب یوسیز اور 984 وارڈز میں ووٹر اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ اس کے لیے 4990 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 1496 انتہائی حساس ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

ووٹر کو الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لے کر آئیں، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو پولنگ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -