اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکیورٹی اہلکار دینے سے معذرت کرلی، جس کے باعث بلدیاتی انتخابات ایک دفعہ پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک دفعہ پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کیلئےسیکیورٹی اہلکار دینے سے معذرت کرلی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرآگاہ کردیا۔
وفاقی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی مشاورت سے فیصلہ کرے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آج اہم اجلاس میں فیصلہ ہو گا، جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی پورے کرنے میں مشکلات ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سےکراچی بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی پر جواب طلب کیا تھا۔
حکومت نے الیکشن کمیشن سے 90 دن کیلئےانتخابات ملتوی کی درخواست کی تھی جبکہ سندھ حکومت کراچی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے 3باردرخواست کرچکی ہے۔
خیال رہے کراچی کے سات اضلاع میں بلدیاتی انتخابات تئیس اکتوبر کو شیڈول ہیں۔