بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

کراچی: لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس سائیکل گلی میں حجام کی دکان میں واردات ہوئی، دو ملزمان نے دکان میں موجود آٹھ شہریوں کو لوٹ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرہ چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا۔

واردات میں ملزمان شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

بعدازاں دکان نے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کروادی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کے 138 روز میں ڈاکوؤں نے 45 افراد کو قتل کردیا، ایک ہفتے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں لوٹ مار کے دوران قتل کے واقعات میں اضافہ

9 جنوری، 10 فروری، 9 مارچ اور اپریل میں 10 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے۔

مئی 16 روز میں ڈاکوؤں نے 10 شہریوں کو قتل کیا۔

گزشتہ روز کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورنوجوان کی جان چلی گئی، کورنگی نمبر ساڑھے تین میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھیننے آئے ملزمان نے موذن کے بیٹے کو گولی ماری۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں