ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے، درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے مگر گرمی 40 سے زائد والی محسوس ہوگی، شام کے وقت موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گرمی اورحبس کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تاحال موجود ہے جس کے سبب کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

کراچی کا آج درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت چالیس سے زائد محسوس ہوگا اور ہوا ميں نمی کا تناسب پینسٹھ فيصد رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 68 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت موسم میں بہتری کاامکان ہے تاہم کراچی میں مزید مون سون اسپیل آنے کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں