تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی والے ہوشیار ، 28 اور 29 اگست کو بارش متوقع

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر 28 اگست کو بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا شہر میں 30 سے40 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیا ت نےکراچی میں پھر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل ہونے والا ہے، سسٹم 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا سسٹم28 کی شام سے 29 اگست تک بارش برسائے گا، شہر میں 30 سے40 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، 28 اگست تک موسم ابر آلود رہے گا اور دن اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ، قلات لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں کئی ایک مقامات پرہلکی بارش کی توقع ہے، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل ہونے والی  بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا تھا  جبکہ بارش کے دوران  کےالیکٹرک کی نااہلی اورغفلت  تینتیس افراد کو موت کی نیند سلا چکی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -