کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والے ہوشیارہوجائیں، شہر قائد میں آج سے گرم اورخشک ہواکا آغازہوگا،آئندہ 3 روزمیں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
ڈائریکٹرمیٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرم اورخشک ہوا کا آغازہوگا، شمال مغرب کی جانب سےچلنےوالی ہواخشک ہوگی، خشک ہواسےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کاموجودہ درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصدہے۔
ڈائریکٹرمیٹ نے کہ آئندہ 3روزمیں گرم اورخشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 15اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں : خبردار ! 15 اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اپریل اورمئی کے دوران ملک بھرمیں گرمی برقرار رہے گی اور بارشیں معمول سے کم ہونے کاامکان ہے جبکہ آندھی اور جھکڑ چلیں گے، آندھی اور جھکڑ سے گندم کی کٹائی اور تھریشنگ متاثر ہوگی۔
یاد رہے ایک ہفتے قبل کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری تھی ، جس نے شہریوں کا برا حال کردیا تھا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو بھی بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،پنجاب، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں تیزآندھی اورموسلادھار بارش شیخوپورہ،لاہورمیں چھتیں گرنےسے لڑکی جاں بحق، اور بارہ افرادزخمی ہوگئے۔