بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی: لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، گاڑیوں پر پتھراؤ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دوسرے روز بھی شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائنزایریا کوریڈور تھری میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ روز بھی مکینوں نے 8 گھنٹے تک احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب احتجاج کے باعث کچھ دیر کے لیے بجلی بحال ہوئی تھی، رات 2 بجے دوبارہ بجلی بند کردی گئی جو اب تک بحال نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مجبوراً ایک بار پھر احتجاج کے لیے نکلے ہیں، مظاہرین نے شاہراہوں پر تائر جلا کر دونوں اطراف کی سڑکیں بند کردیں۔

احتجاج کے باعث صدر ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائنز  ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی، نادہندگان پرواجب الادا رقم 1 ارب 60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

بعدازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

 

 

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں