منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی:21گرڈ اسٹیشن بند ،ائیرپورٹ سمیت 60 فیصد شہر تاریکی میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی، نتیجے میں 21 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے 650 فیڈر ٹرپ کرگئے اور شہر کا 60 فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ساتھ ہی ایئرپورٹ کی بجلی بھی بند ہوگئی۔

بارش کراچی کے لیے رحمت بن کر برسی ہے لیکن کے الیکٹرک کے بوسیدہ نظام نے اسے زحمت بنا دیا۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق  کے الیکٹرک کے 21 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے 650 فیڈر کی بندش اور درجنوں مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹنے سے سے 60 فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، ساتھ ہی ائیرپورٹ کی بجلی بھی بند ہونے سے کمپیوٹر سسٹم معطل ہو گیا۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں بھی بند ہوئیں، پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی اور شہر کو کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے جبکہ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا ہے اور کے الیکٹرک کے ذمہ دار کو فون کرکے جلد بجلی کی بحالی کی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں