تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی: لوڈشیڈنگ میں کمی، بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو گئی

نیشنل گرڈ سے سپلائی میں اضافے کے بعد کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

ایندھن کی ناکافی دستیابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال کے بعد نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں 300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی تھی۔ تاہم اب سپلائی کو بڑھا کر 1000 میگاواٹ کردیا گیا ہے، جسے کے الیکٹرک (کے ای) نے اپنے صارفین تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے بہت سے علاقوں میں اب بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ اضافی سپلائی نے کے ای کو زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے دورانیے کو ڈیڑھ گھنٹے تک کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم اضافی سپلائی کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس نے ہمیں اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے قابل بنایا۔ ہم صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں اور اپنے صارفین کی سہولت پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یوٹیلیٹی نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط برتتے ہوئے طلب کم کرنے میں کردار ادا کریں۔خاص طور پر سحری اور افطاری کے اوقات میں ۔

Comments

- Advertisement -