جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کےالیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔

اس حوالے سے کےالیکٹرک انتظامیہ نے صارفین کو لوڈشیڈنگ کے پیغامات ایس ایس ایم کردیے، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

کےالیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچا دیا، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

نیوکراچی میں لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری رات میں سڑکوں پر آگئے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، لیاقت آباد، میمن گوٹھ میں کل رات بجلی غائب رہی۔

گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی، کھوکھرا پار، کورنگی، خواجہ اجمیرنگری، نصرت بھٹو کالونی، ملیر، اختر کالونی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

اس کے علاوہ کشمیرکالونی، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ کی گئی، ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں