اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈںگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، مختلف علاقوں میں شہریوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے گیس کی کمی کا جواز بنا کر شہر بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے جب کہ گلشن اقبال، ڈیفنس ، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری، سرجانی ٹاؤن، کورنگی ، لانڈھی، قائدآباد، ملیر، گلشن معمار ، گلستان جوہر، لیاقت آباد ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، پی آئی بی کالونی ، بلدیہ ٹاون ، اورنگی ٹاون کے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور بہت سے علاقوں میں ہر دو گھنٹے بعد ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں