جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی بلدیاتی الیکشن، پی پی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابتدائی نتائج پر پیپلز پارٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں تاہم سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے ابتدائی نتائج کے بعد بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی پی پی 80 نشستوں پر آگے ہے۔ ضلع ملیر کے 3 ٹاؤنز میں سے 23 یونین کمیٹی جیت گئے ہیں۔ ضلع جنوبی کے 2 ٹاؤنز میں 25 یونین کونسلوں میں سے 13 پر پی پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع کیماڑی کے 3 ٹاؤنز کی 32 مجموعی یونین کونسلوں میں سے 18 پر جیالے امیدوار جیتے ہیں۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی نے ضلع شرقی میں بھی 12 یونین کونسلوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 8 یوسیز میں سے 6، ضلع غربی کی 5، وسطی کی 4 اور ضلع کورنگی کی تین یونین کونسلوں میں سب سے آگے ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار، کراچی کی 246 میں سے صرف 20 یوسیز کے نتائج کا اعلان

پیپلز پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ہماری نشستوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں