جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی، لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دی گئی دکانوں پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں جاری لاک ڈاؤن اور پولیس ناکوں کے باوجود ڈاکو دیدہ دلیری سے دکانوں کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دی گئی دکانوں میں لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 مسلح ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور اور گوشت کی دکان میں لوٹ مار کی، 3 دکانوں میں کی گئی واردات میں 5 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق قائد آباد پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: لاک ڈاؤن کے دنوں کی انوکھی واردات، 3 گھنٹوں میں گھر کا مکمل صفایا

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیدل آنے والے تین ڈکیت گھنٹوں تک گھر میں موجود رہے اور شادی کے لیے جمع پونجی لوٹنے سمیت پورے گھر کا صفایا کرگئے۔

پیدل ملزمان شہری اقبال کے گھر سے موٹر سائیکلیں، نقدی اور راشن بھی ساتھ لے گئے، شہری نے پولیس سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ 5 مسلح ملزمان رات 3 بجے گھر میں داخل ہوئے اور 6 بجے صبح واپس گئے، ملزمان نے کچن میں جا کر اطمینان سے چائے بھی خود بنا کر پی۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے کہا تھا کہ پولیس کو مت بتانا 2 روز بعد موٹر سائیکلیں واپس کر دیں گے، شہری کا کہنا تھا کہ ون فائیو پولیس تو آگئی لیکن تھانے کی پولیس تاحال نہیں پہنچی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں