کراچی کے علاقے لیاری میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلری تھانے کی حدود ماما ہوٹل کے قریب گھر میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا اور دھماکے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیوی کومل زوجہ اشفاق سمیت ایک خاتون اور 6 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ حبا ولد اشفاق، 9 سالہ عرفان، نومولود الشبا، زین العابدین، زینب کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔